پاکستان سپر لیگ،آج آرام،،،کل کون کون ٹکرائے گا؟تفصیلات رپورٹ میں


شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں (کل) منگل کو واحد میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے سنسنی خیز مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں اور پیر کو آرام کا دن تھا جبکہ (کل) منگل کو لیگ کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ سات میں سے پانچ میچ جیت کر دس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان سلطانز نو میں سے چار میچ جیت کر نو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

تعارف: newseditor