کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ) پی ایس ایل کے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آج کا میچ کراچی کنگز کے لیے انتہائی اہم ہے، اگر کراچی کی ٹیم اسلام آباد کو ہرانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اس صورت میں کنگز پلے آف کے لیے کوالیفائی کر جائیں گے۔اسلام آباد کے ہاتھوں شکست کی صورت میں کراچی اور ملتان کی قسمت کا فیصلہ رن ریٹ پر ہو گا۔اگر کراچی کی ٹیم 16 یا زائد رنز سے میچ ہارتی ہے تو اس صورت میں ملتان سلطانز پلے آف کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی تھیں جبکہ آج پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

تعارف: newseditor