اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھچکا،،مصباح الحق کی آج میچ میں شرکت مشکوک

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد یونائٹیڈ کو پلے آف مرحلے سے قبل ہی بڑا دھچکا لگا ہے، کپتان مصباح الحق کی آج کھیلے جانے والے انتہائی اہم میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کے ہاتھ میں ہیر لائن فریکچر ہوگیا جس کی وجہ سے وہ کراچی کنگز کے خلاف اہم میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اگر آج نہ کھیلے تو ان کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت جے پی ڈومینی کریں گے۔نائب کپتان رومان رئیس اور آندرے رسل پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں اور مصباح الحق کی غیر موجودگی سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک اور بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ لیگ میچ میں کراچی کنگز کے خلاف مصباح الحق کے ہاتھ میں گیند لگی تھی۔

 

تعارف: newseditor