سب تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔۔قذافی سٹیڈیم لاہور میںمیچ ہو گا یا نہیں، تشویشناک خبر

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر، پی ایس ایل 3کا قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والاپہلا اور ایلیمنیٹر مرحلے کا دوسرا میچ موسم کی نذر ہونےکا خطرہ، تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3کا قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والا پہلااورا ایلیمنیٹر مرحلے کا دوسرا میچ موسم کی نذر ہونےکا خطرہ پیدا ہو گیا۔ لاہور میں اس وقت مطلع ابر آلود ہےاور بارش کا بھی امکان موجود ہے جبکہ 21 مارچ کو صبح اور شام کے اوقات میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے دونوں میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ آج شام پاکستانی وقت کے مطابق 7بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے ایلیمنیٹر مرحلے کا دوسرا اور پاکستان میں پہلا میچ ہونا ہے ۔

تعارف: newseditor