برازیلیا (سپورٹس لنک رپورٹ) سابق برازیلین اسٹرائیکر رونالڈینیو رواں سال اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ ان کے برازیلیا سے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلئے گئے ہیں۔ وہ برازیل ری پبلکن پارٹی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات کیلئے اپنی نامزدگی پر کافی خوش ہیں اوران کا عزم ہوگا کہ وہ اپنے ملک کی حالت کو بہتر بنائیں اور عوام کی صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے نیک نیتی کے ساتھ کام کریں جس کیلئے انہیں عوامی حمایت درکار ہوگی ۔