اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں بھارتی کھلاڑیوں کو بھی بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ لاہو رمیں شاہد آفریدی فائونڈیشن اور ہیپی لیک کے درمیان ہونیوالے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے ضروری ہے اور ویسٹ انڈیز کا پاکستان ٹور خوش آئند ہے، جبکہ پی ایس ایل میں بھی صرفان غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہیے جو پاکستان آکر کھیلنے پر آمادہ ہوں۔ شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں کمی آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ زیادہ ہورہی ہے اور ون ڈے میں کمی آگئی ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کےلیے ون ڈے میچز بھی زیادہ کروانا ہوں گے، پی ایس ایل میں بھارتی کرکٹرز کو بھی بلانے کی کوشش کرنی چاہیے لیکن ان کے معاہدے ایسے ہیں کہ وہ کسی اور لیگز میں نہیں کھیلتے۔