قومی ایمچور گالف چیمپیئن شپ کا شیڈول جاری

پشاور: (سپورٹس لنک رپورٹ)57 ویں قومی ایمیچور گالف چیمپیئن شپ پشاور کے گالف کلب میں 29 مارچ سے یکم اپریل تک کھیلی جائیگی۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر علی حیدر کا کہنا تھا کہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 200 گالفرز حصہ لے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایمیچور مین، سینئر ایمیچور اور ایمیچور لیڈیز کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔ ایمیچور مین کیلئے 100، سینئر ایمیچور کے لئے 75 جبکہ خواتین کی کیٹیگری کیلئے 25 گالفرز نے انٹری کروائی ہے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ سب سے پرانا اور گالف فیڈریشن کا کلینڈر ایونٹ ہے۔

تعارف: newseditor