مورکل ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے والے پانچویں جنوبی افریقن باؤلر


کیپ ٹاؤن(سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر مورنے مورکل نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے پانچویں جنوبی افریقن باؤلر بن گئے، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف جاری تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں عثمان خواجہ، سٹیون سمتھ شان مارش کو آؤٹ کر کے کیریئر کی 300 وکٹیں مکمل کیں، پروٹیز کی جانب سے اس سے قبل شان پولاک، ڈیل سٹین، مکھایا نتی نی اور ایلن ڈونلڈ بھی 300 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کر چکے ہیں، مورکل نے کیریئر کے 85ویں ٹیسٹ میں 300 وکٹیں مکمل کیں، جنوبی افریقہ کی طرف سے شان پولاک 421 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، سٹین 419 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، نتی نی 390 وکٹوں کے تیسرے اور ایلن ڈونلڈ 330 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

تعارف: newseditor