کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈین لیجنڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویو رچرڈز کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لاہور اور کراچی میں میچز کے بعد دنیا کو پیغام جائے گا کہ پاکستان کرکٹ کےلیے محفوظ ملک ہے۔سر ویو رچرڈز کوئٹہ ٹیم کے مالک کی دعوت پر پی ایس ایل فائنل دیکھنے کےلیےکراچی میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے معین خان کرکٹ اکیڈمی کابھی دورہ کیا۔ویسٹ انڈین لیجنڈ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کو بے حد فائدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل جیتنے کا حق اس ٹیم کا ہے جس نے ان کی ٹیم کوئٹہ کو ناک آوٹ کیا۔ویسٹ انڈین لیجند نے پاکستان آنے سے ہچکچانے والے کرکٹرز کو بھی واضح الفاظ میں پیغام دیا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔