اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)کم عمر پاکستانی فٹ بالرز کو تربیت دینے 2 جرمن کوچز اسلام آباد پہنچ گئے،ٹریننگ کیمپ 24 مارچ سے 31مارچ تک لگا رہے گا ، پاسنگ ، ڈربلنگ اور شوٹنگ کی تربیت پر خاص توجہ دی جائے گی۔پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینےکے لیے بڑا قدم، اسلام آباد میں ٹریننگ کیمپ لگ گیا، دو جرمن کوچز یہاں 18 سال سے کم عمر پاکستانی فٹ بالرز کو ٹریننگ دیں گے ۔پاکستان آنے والے جرمن کوچز میں ایف سی کلب برلن کے کوچ اولیور اور سبیسٹین شامل ہیں، جرمن کوچ پاکستانی فٹبالرز کو خاص طور پر پاسنگ، ڈربلنگ اور شوٹنگ کے گر سکھائیں گے۔ٹریننگ کیمپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سینیٹر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ اگرتھوڑی سی محنت کریں تو فٹبال، ا سکواش اور دیگر کھیلوں میں بہتری لا سکتے ہیں ۔اسلام آباد میں پاکستانی فٹ بال پلیئرز کا یہ ٹریننگ کیمپ8روز تک جاری رہے گا اور یہاں 115 کھلاڑی تربیت حاصل کریں گے ۔