سیمی بھی پاکستانی ثقافت میں رنگ گئے،،نئی شاندار تصویر سامنے آگئی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کھیلنے پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے پاکستان کی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئے ہیں،ڈیرن سیمی نے کرتا پہنے ایک تصویر سوشل میڈیا ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ ثقافت کے لیے۔ اتوار کو ڈیرن سیمی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئتر پر اپنی ایک کرتا پہنے شیئر کی اور لکھا کہ ثقافت کے لیے۔ڈیرن سیمی کی تصویر پوسٹ ہوتے ہی بے حد مقبول ہوئی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔ڈیرن سیمی اردو بولنا بھی سیکھ گئے اور انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اردو زبان میں کہا کہ وہ بھی کراچی کی بریانی کے مداح ہیں۔سیمی نے کہا کہ کراچی کی بریانی بیسٹ ہے، اسے کھا کر بہت مزہ آیا جب کہ انہوں نے کراچی کے شہریوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

تعارف: newseditor