اسلام آباد( سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخرز مان، بابر اعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی اور حسین طلعت کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یکم، دو اور تین اپریل کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔