راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا رائونڈ شروع ہوگیا،پول اے میں سٹیٹ بینک گرائونڈ کراچی میں حیدری ٹریڈرز کی ٹیم 66.1اوورز میں 180رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ،جواب میں سٹیٹ بینک نے20اوورز میں ایک وکٹ پر 69رنز بنالئے ۔ کے الیکٹرک کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 314رنز بنائے ، جواب میں عمرایسوسی ایٹس نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 12رنز بنالئے ۔کراچی میں پاکستان نیوی نے پہلی اننگز میں 268سکورکیا ، جواب میں سول ایوی ایشن کی ٹیم نے 2وکٹوں پر 83رنز بنالئے ۔ پول بی میں جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں پورٹ قاسم کی ٹیم نے پہلی اننگز میں عاطف علی زیدی کے شاندار 105رنز کی بدولت 9وکٹوں پر 347رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی، جواب میں کینڈی لینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 28رنز بنائے اور اس کے 4کھلاڑی آئوٹ ہوگئے ۔ رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ میں کے پی ٹی نے 8وکٹوں پر 344رنز بناکر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی ، جواب میں احمد گلاس کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 12رنز بنالئے ، اسلام آباد میں پی آئی اے کیخلاف زیڈٹی بی ایل نے 321رنز بنائے ، پی آئی اے کی ٹیم آج اپنی اننگز کاآغاز کرے گی جبکہ سی ڈی اے کی ٹیم پہلی اننگز میں 152رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، جواب میں آرمی کی ٹیم بھی پہلی اننگز میں صرف 169رنز بناسکی، سی ڈی اے نے دوسری اننگز میں 27رنز بنالئے اورکوئی کھلاڑی آئوٹ نہیں ہوا۔ اوجی ڈی سی ایل کی ٹیم نے 3وکٹوں پر 470رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی، جواب میں پاک سعودی کی ٹیم نے 12رنز بنالئے ۔ پول ڈی ریلوے سٹیڈیم لاہور میں غنی گلاس نے 9وکٹوں پر 400 رنز بنائے ، جواب میں ایچ ای سی کی ٹیم نے ایک وکٹ پر 30رنز بنالئے ۔ ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں ریلوے نے ٹاس جیت کر برائٹوپینٹس کی ٹیم کوبیٹنگ کی دعوت دی، برائٹوپینٹس کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 191رنز بنائے ، جواب میں ریلوے نے پہلی اننگز میں 4وکٹوں پر 89رنز بنالئے ۔