پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام زمونگ کور ماڈل چلڈرن انسٹی ٹیوٹ رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں زلمی نے ٹائیگرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ کے مقابلے تین پوائنٹس سی شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ، ان کے ہمراہ چیئرمین زمونگکور سید امتیاز حسین گیلانی ‘ڈائریکٹر زمونگ کور فوزیہ علیم ،صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد ‘ سیکرٹری شریف مہمند،شاہ فیصل ،علی رحمان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام زمونگ کور ماڈل چلڈرن انسٹی ٹیوٹ میں رسہ کشی کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں انسٹی ٹیوٹ کے 8 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں ٹائیگرز ‘ایگلز‘زلمی‘ڈولفن‘ایلی فینٹ‘اینجل ‘سپائیڈر اور پی کاک شامل ہیں
جس کے فائنل میں زلمی نے ٹائیگرز کو چھ تین سے شکست دیکرٹرافی اپنے نام کرلی ، تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میںپی کاک نے اینجلز کو تین صفر سے شکست دی ، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ڈائریکٹریٹ کی طرف سے تمام شرکت کرنے والی ٹیموں کو دس دس ہزار روپے کا بھی اعلان کیا، انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا نے زمونگ کور ماڈل انسٹی ٹیویٹ کیلئے ایک کروڑ روپے کاپراجیکٹ منظور کرلیاہے جس میں فٹسال کا ملٹی پرپز گراﺅنڈجس میں ہاکی فٹبال ، بیڈمنٹن ، والی بال سمیت مختلف گیمز کھیلے جاسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ زمونگ کور ماڈل انسٹی ٹیوٹ کے بچوں کیلئے محکمہ کھیل کے تعاون سے مختلف انڈور اور آﺅٹ ڈور گیمز منعقد کئے جائینگے اس کے علاوہ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ ، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اور قیوم سپورٹس کملیکس کا بھی دورہ کرایاجائیگا ۔