سرفراز احمد ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کرنے کیلئے پرعزم

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سوئپ کرنے کی کوشش کریں گے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ ہمارے بولرز خاصے تجربہ کار ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی رینکنگ برقرار رکھنے کیلئے تینوں میچز جیتنے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا انتخاب درست ثابت کرنا ہوگا۔قومی کپتان نے کہا کہ مختصر فارمیٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا، حسن علی اور محمد عامر دونوں پاکستان کے اہم بولرز ہیں۔سرفراز احمد نے بتایا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاسٹ بولرز راحت علی، شاہین آفریدی اورعثمان شنواری آرام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں امید ہے دنیا کی اور ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یکم، دو اور تین اپریل کو کراچی میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

تعارف: newseditor