ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے 11 کھلاڑی کراچی پہنچ گئے۔اتوار سے شروع ہونے والی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں شرکت کے لیے 11 مہمان کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کا گروپ کراچی پہنچ گیا اور مہمان ٹیم میں شامل بقیہ کھلاڑی کل کراچی پہنچیں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور میدان کو بھی سجا دیا گیا ہے۔دونوں ٹیمیں یکم، 2 اور 3 اپریل کو کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلیں گی۔

تعارف: newseditor