بارسلونا(سپورٹس لنک رپورٹ)بارسلونا کے لائنل میسی نے گزشتہ روز لالیگا میں ڈیپورٹو کیخلاف میچ میں اور ہیٹرک بناڈالی ،رواں سیزن کے دوران گولوں کی تعداد 32ہوگئی ۔اس ہیٹرک کے بعدانہوں نے یورپین گولڈن شُو کیلئے لیورپول کے فارورڈ محمد صالح کو پیچھے چھوڑ دیا ،جن کے رواں سیزن میں گولوں کی تعداد 31ہے میسی کی شاندار ہیٹرک کی بدولت بارسلونانے 25 ویں بار سپینش لیگ کی ٹرافی بھی قبضے میں کرلی، اگرچہ ٹیم کے موجودہ سیزن میں 4میچز باقی ہیں۔ بارسلونا نے گزشتہ روز ڈیپورٹو کیخلاف 4-2 سے کامیابی سمیٹ کر 86 پوائنٹس جوڑ کر ٹاپ پوزیشن یقینی بنالی ۔ بارسلونا کو پوائنٹس ٹیبل پردوسرے نمبر پر موجود ایٹلیٹکو میڈرڈ کیخلاف 11 پوائنٹس کی فیصلہ کن برتری مل گئی۔