آئی سی سی میٹنگز 7 تا 10 اپریل دبئی میں ہونگی

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مثبت بات چیت کے لیے پرامید ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کے آفیشلز کے درمیان آئی سی سی میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوگی،آئی سی سی کی میٹنگز 7 سے 10 اپریل تک دبئی میں ہونگی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز سمیت دیگر معاملات پر دونوں بورڈز بات کریں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں رمیز راجہ پاکستان آسٹریلیا سیریز سیمتعلق بریفنگ بھی دیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی میٹنگز میں بھارت سمیت دیگر بورڈز سے باہمی سیریز سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔

error: Content is protected !!