پاکستان کپ،کامران اکمل کی درگت،پنجاب کی ٹیم ڈھیر


فیصل آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کپ میں ٹاپ ٹیم فیڈرل ایریاز اسلام آبادکی کامیاب پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے جس نے پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ اقبال سٹیڈیم میں پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان 140،آصف علی 64اور کپتان شعیب ملک کے 40 رنز کے سہارے 306 رنزبنائے ۔

عثمان شنواری نے پانچ کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ جوابی اننگز میں فیڈرل ایریازاسلام آباد کے مرد میدان افتتاحی بیٹسمین کامران اکمل نے حریف باؤلنگ کی درگت بناتے ہوئے 15 چوکوں اور گیارہ چھکوں کی مدد سے 170 رنز بنا ڈالے ۔انہوں نے 30 رنز بنانے والے عابد علی کے ساتھ سنچری شراکت قائم کی جبکہ بعد میں صہیب مقصود نے بھی ناقابل شکست 77 رنز کو پانچ چوکوں اور سات چھکوں سے سجا کر اپنی ٹیم کو 89 بالز قبل سات وکٹوں سے کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسامہ میر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تعارف: newseditor