انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ ، پشاور ریڈ کی ٹیم نے پشاور وائٹ کو ہرا دیا

 

 

 

 

 

 

انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ ، پشاور ریڈ کی ٹیم نے پشاور وائٹ کو ہرا دیا

صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کی طرف سے شروع کئے جانیوالے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ میں پشاور ریڈ کی ٹیم نے پشاور وائٹ کو ہر ادیا

پشاو رکے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا تیسرا میچ پشاور ریڈ اور پشاور وائٹ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا .

اس موقع پر ہاکی ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے چیئرمین سابق آئی جی پی سعید خان مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کے ہمراہ ہاکی ایسوسی ایشن کے سید ظاہر شاہ اور ہدایت اللہ بھی موجود تھے جن کا تعارف کھلاڑیوں سے کروایا گیا

انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا تیسرا میچ پشاور ریڈ اور پشاور وائٹ کے مابین کھیلا گیا پشاور ریڈ کی طرف سے حمزہ نے نے تیسرے کوارٹر میں گول کیا

جبکہ پشاور ریڈ کی طرف سے سلمان اور زرین نے متواتر دو گول کئے اور یوں انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا مقابلہ پشاور ریڈ کی ٹیم نے دو ایک سے جیت لیا ،

میچ میں ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض واپڈا کے سینئر کھلاڑی قیصر ودود اور عبدالہادی نے انجام دئیے

 

 

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!