لاہور میں پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ کا رنگا رنگ آغاز

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کرکٹ کے بعد پہلی پاکستان کبڈی سپر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوئی۔الحمرا اوپن ایئرتھیٹر میں ہوئی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جس میں 10فرنچائزز گجرات واریئرز، گوادر بہادرز، لاہور تھنڈرز، ساہیوال بلز، کراچی زور آورز، اسلام آباد آل سٹارز، پشاور حیدرز، فیصل آباد شیر دلز، کشمیرجانباز اور ملتان سکندرز کے مالکان، آفیشلز اور کھلاڑی شریک ہوئے۔پہلی کبڈی سپر لیگ میں شامل 10 ٹیموں کو 2 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب شائقین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب میں ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی جب کہ فنکاروں کی شاندار پرفامنس نے بھی خوب سماں باندھا۔کبڈی لیگ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑی لاہور کے اسپورٹس جمنازیم میں داؤ پیچ کے جوہر دکھائیں گے۔میچز کا آغاز 2 مئی سے اسپورٹس جیمنیزیم لاہور میں ہو گا جب کہ فائنل میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor