ایک اور ایوارڈ محمد صالح کے نام ،سال کے بہترین فٹبالر قرار

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش فٹبال کلب کے مصری فٹبالر محمد صالح نے بہترین فٹبالر کا ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا ۔فٹبال رائٹرزکی ایک تنظیم نے اکثریتی رائے سے انہیں سال کے بہترین فٹبالر کے اعزاز سے نوازا ہے ۔محمد صالح رواں سیزن میں 31گول کرچکے ہیں اور تین بار پلیئر آف دی منتھ کے علاوہ کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں ۔فٹبالر رائٹرز کی طرف سے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ ملنے کے بعد محمد صالح نے لیورپول کی ٹیم کے ساتھیوں کیساتھ گراؤنڈ میں جشن منایا اور مخصوص انداز میں تصاویر بنوائیں جس میں ساتھیوں نے انہیں اٹھارکھاہے ۔

تعارف: newseditor