داؤد اسپورٹس اور عالمگیر جیمخانہ پروفیسراعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ائیرپورٹ جیمخانہ اور شمیل کرکٹ کلب کو شکست کا سامنا۔ نوید خان اور علی کی سینچریاں۔

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائز نگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوٹیشن کرکٹ۔ ٹورنامنٹ میں دو کوارٹر فائنل کا فیصلہ ہوگیا ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پرکھیلے جانیوالے کوارٹر فائنل میں داؤد اسپورٹس نے ائیرپورٹ جیمخانہ کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ائیرپورٹ جیمخانہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز اسکور کئے محمد طحٰہ نے تین چھکّوں اور ایک چوکے کی مدد سے 54 رنز ، انٹر نیشنل کرکٹر انور علی نے تین چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز تنویر علی نے ایک چوکے اور چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 35 رنز اور آصف ذاکر نے ایک چوکے کی مدد سے 29 رنز اسکور کئے سعید بن ناصر اور فیصل طاہر نے بالترتیب 40 اور 34 رنز دیکر دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

جواب میں داؤد اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 229 رنز نوید خان کی ناقابلِ شکست سینچری کی بدولت باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا میچ کی خاص بات نوید خان اور اظہر شاہ کے درمیان دوسری وکٹ کے لئے 150 گیندوں پر 146 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت تھی نوید خان نے تین چوکّوں اور دو چھکوں کی مدد سے 136 گیندوں پر ناقابلِ شکست 107 رنز اسکور کئے جبکہ اظہر شاہ نے تین چوکّوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 67 گیندوں پر ناقابلِ شکست 73 رنز اسکور کئے جبکہ کاشف اقبال نے 21 رنز اسکور کئے منصور خان اور محمد طحٰہ نے بالترتیب 22 اور 43 رنز دے کر ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض عمران جاوید اور عزیز الرحمٰن نے سر انجام دۓ جبکہ سلمان حسین کاظمی آفیشل اسکورر تھے کے سی سی اسٹیڈیم پر کھیلے جانیوالے کوارٹر فائنل میں عالمگیر جیمخانہ نے شمیل کرکٹ کلب کو باآسانی 193 رنز شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا شمیل کرکٹ کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا

عالمگیر جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 45 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز اسکور کئے فرسٹ کلاس کرکٹر جاہد علی نے چار چوکّوں کی مدد سے 96 گیندوں پر شاندار سینچری 101 رنز اسکور کئے انٹرنیشنل کرکٹر احسان علی نے آٹھ چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 گیندوں پر 48 رنز اسکور کئے سعد علی نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 32 گیندوں پر 29 رنز کئے اور اعظم خان نے دو چوکّوں اور دو چھکوں کی مدد سے 24 گیندوں پر 26 رنز اسکور کئے محمد الیاس نے 56 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں شمیل کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 33۰2 اوورز میں 102 رنز بناکر آوٹ ہوگئی علی مہر نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 76 گیندوں پر 40 رنز اسکور کئے اسرار اسلم نے 19 رنز اسکور کئے نوجوان آف اسپینر عالیان محمود نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ صرف 17 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ لیفٹ آرم لیگ اسپینر حسان خان نے صرف 18 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض فہیم بخاری اور محمد یونس نے سر انجام دۓ جبکہ جنید افضل آفیشل اسکورر تھے

error: Content is protected !!