اسلام آباد(رپورٹ،نواز گوہر)پیسرز کی صلاحیتیں نکھارنے کیلیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگایا جانے والا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا، ارشد وزیر خان تیز ترین بولر رہے، انہوں نے 141 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرتے ہوئے پہلا انعام 50 ہزار روپے حاصل کیا، عاطف جاوید نے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرتے ہوئے دوسرا انعام 30 ہزار روپے حاصل کیا جبکہ احسان اللہ نے 139 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر تیسرا انعام 20 ہزار روپے حاصل کیا۔ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں 25 پیسرز شریک ہوئے جن میں ذوالقرنین آفریدی، صدام آفریدی، حبیب اللہ، سکندر، نجیب آفریدی (خیبر ایجنسی)، انس خان، محمد زمان، ابرار احمد (شمالی وزیرستان)، عاطف جاوید، ارشد (کوہاٹ)، محمد عادل کاکڑ، عزیزاللہ (کوئٹہ)، نوید احمد (جیکب آباد)، شاہ نواز (لاڑکانہ)، ماجد علی (دادو)، کلیم اللہ (لیہ)، شاداب مجید (میرپور)، احسان اللہ (سوات)، محمد ثاقب (پشاور)، نسیم شاہ (لاہور)، محمد علی (نارووال)، حمایت اللہ وزیر (ایبٹ آباد)، فہیم عارف (راولا کوٹ)، زاہد اقبال (گلگت) اور بلال شاہ (مردان) شامل تھے