پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)آر ایم آئی ، خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ ،ٹاپ اپ واٹر کمپنی اور ٹریفک وارڈن پولیس کے باہمی اشتراک اور پشاورپریس کلب کے زیراہتمام آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ 2 میں سیمی فائنل راؤنڈمکمل ہوگیا، پی پی سی قلندرز کی ٹیم نے پی پی سی سلطانز کو 9وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، اس موقع پرکمانڈنٹ ایف سی (فرنٹیئر کور)لیاقت علی خان اور سکواش لیجنڈ کھلاڑی قمر زمان مہمانان خصوصی تھے ، ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پشاور میں جاری آرایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ 2 کے دوسرے سیمی فائنل میں پی پی سی سلطانز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر113رنز بنائے جس میں کامران گل نے 39اور واجد شہزاد نے 31رنز بنائے جبکہ قلندرز کی جانب سے عصمت شاہ نے 3اور عادل پرویز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
جواب میں پی پی سی قلندرز نے مطلوبہ ہدف 1وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، جس میں ضیاء الاسلام نے 69رنز کی شاندار ایننگ کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ آفتاب نے 19رنز بنائے ، پی پی سی سلطانز کی جانب سے بصیر قلندر نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا، میچ کے آخر میں مین آف دی میچ ضیاء الاسلام کو ٹاپ اپ واٹر کمپنی کی جانب سے دوہزار روپے کیش اور آرایم آئی میڈل پیش کیا گیا،میچ میں امپائرنگ کے فرائض ثناء اللہ اور عثمان نے سرانجام دیئے جبکہ سکورنگ عمران یوسفزئی نے کی ، ٹورنامنٹ کا فائنل ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔