عابد علی نے وہ کردکھایا جو کوئی ایشین بلے باز نہ کرسکا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے آغاز ہی میں و ہ کردکھایا ہے جو کوئی او ر ایشیائی بلے باز نہیں کرسکا ہے۔32سالہ عابد علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ سے کیا اور اپنی پہلی ہی اننگز میں سنچری سکور کرکے ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو پر سنچری بنانے والے دنیاکے پہلے کرکٹر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا

اس کے بعد انہو ں نے کراچی ٹیسٹ میں بھی اپنے کیریئر کی دوسری سنچری سکور کی جس کے ساتھ ہی وہ اپنے پہلے 2ٹیسٹ میچز میں سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ۔عابد علی اب تک اپن ٹیسٹ کیریئر میں دو میچز میں321رنز سکور کرچکے ہیں جو کسی بھی ایشیائی بلے باز کی جانب سے اپنے پہلے2ٹیسٹ میچز میں رنز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

پہلے دو ٹیسٹ میچز میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ سابق برطانوی کرکٹر ٹم فوسٹر کے پاس ہے جنہوں نے1903ءمیں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد پہلے دو میچز میں355رنز بنا ئے تھے،آنجہانی آسٹریلیوی بلے باز فلپ ہیوگز نے 2009ءمیں اپنے پہلے دو ٹیسٹ میچز میں350رنز سکور کیے تھے،ویسٹ انڈیز کے لارنس رو نے 1972ءمیں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد پہلے دو مقابلوں میں337رنز بنا ئے تھے ،سابق پاکستانی اوپنر یاسر حمید نے2003ءمیں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کے آغاز کے بعد پہلے دو میچز میں316رنز سکور کیے،سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے1996ءمیں اپنے ٹیسٹ کیریئر کے آغاز کے بعد اپنے پہلے دو میچز میں315رنز سکورکیے تھے ۔

error: Content is protected !!