آئی پی ایل،ممبئی انڈینز کی کولکتا نائٹ رائیڈرز کیخلاف جیت

ممبئی، اندور (سپورٹس لنک رپورٹ) آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز نے کولکتا نائٹ رائیڈرز کو 13رنز سے ٹھکانے لگا دیا ۔و انکھیڈے اسٹیڈیم پر میزبان ٹیم ممبئی نے ابتدائی بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں پر 181 رنز بنائے ۔سوریا کمار یادیو سات چوکوں اور دو چھکوں سے مزین 59رنز بنا کر قابل ذکر بیٹسمین ثابت ہوئے ۔ ایون لوئس نے بھی پانچ چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ 43رنز جوڑے ْ۔ ہردیک پانڈیا کو ناٹ آؤٹ 35اور جین پال ڈومینی کو ناقابل شکست 13رنز بنانے کا موقع مل سکا۔ آندرے رسل اور سنیل نارائن نے دو، دو وکٹیں آپس میں تقسیم کیں ۔ جواب میں کولکتا نائٹ رائیڈرز کی ٹیم182رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 168رنز بنا سکی۔ رابن اتھپا کی شاندار نصف سنچری ان کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں چھٹی کامیابی دلانے کی ضمانت نہ بن سکی۔ وہ چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کپتان دنیش کارتھک ناٹ آؤٹ 36، نتیش رانا 31 اور کرس لائن17رنز بنا کر لوٹے ۔ ہردیک پانڈیا نے دو ، مچل میک کلین گھن ، کرونال پانڈیا ، جسپریت بمراہ اور میانک مارکانڈے نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔ دوسرے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے راجستھان رائلز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

تعارف: newseditor