کامن ویلتھ گیمز، قومی ہاکی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ کل ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی


گولڈ کوسٹ (سپورٹس لنک رپورٹ)کامن ویلتھ گیمز کے مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اپنا آخری گروپ میچ کل بدھ کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔ تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے دلچسپ مقابلے آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری ہیں۔ مینز ہاکی مقابلوں میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔ پہلے تینوں میچ برابر کھیلنے کے بعد گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

error: Content is protected !!