فیصل آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود پاکستان کپ کے فائنل کے دوران چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کے ہاتھ پر چوٹ لگی ہے اور انہیں فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ،جہاں ڈاکٹرز نے انہیں طبی امداد فراہم کی، ڈاکٹرز نے انہیں 3ماہ مکمل طور پر بیڈ ریسٹ کر نے کی ہدایت کر دی ہے ۔