ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر کی کائونٹی کرکٹ میں تباہ کن بائولنگ،10 شکار کئے

قومی ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر نے کاؤنٹی کرکٹ میں تباہی مچادی۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر نے کاؤنٹی چیمئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گزشتہ روز نارتھمپٹن شائر کے خلاف میچ میں 10 وکٹیں لے اڑے۔

ظفر گوہر نے پہلی اننگز میں 134 رنز دے کر پانچ جبکہ دوسری اننگز میں 62 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ظفر گوہر رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں گلوسٹر شائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ کاؤنٹی چیمپئن قومی کھلاڑی محمد عباس، شان مسعود، محمد رضوان اور حسن علی بھی نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

error: Content is protected !!