بارسلونا(سپورٹس لنک رپورٹ)اسپینش لیگ میں بارسلونا اور ریال میڈرڈ کا میچ انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد دو دو گول سے برابر ہو گیا۔بارسلونا کی ٹیم نے ابتداء ہی سے روایتی حریف ریال میڈرڈ کے گول پر حملے کیے اور میچ کے دسویں منٹ میں سواریز نے گول کرکے اپنی ٹیم ٹیم کو برتری دلائی لیکن صرف چار منٹ بعد رونالڈو نے گول کرکے اسکور برابر کر دیا۔سرجیو روبرٹو کو ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا جس کے بعد بارسلونا کو 10 کھلاڑیوں سے میچ کھیلنا پڑا۔دوسرے ہاف لیونل میسی نے گول کر کے ایک بار پھر بارسلونا کو برتری دلائی جسے میچ کے 72 ویں منٹ میں گریتھ بیل نے خوبصورت کک لگا کر برابر کر دیا۔میچ اسی اسکور پر ختم ہوا اور بارسلونا نے لیگ میں 35 میچز کے بعد ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقرار رکھا۔بارسلونا پورے سیزن میں ایک میچ بھی بھی نہیں ہاری، 26 فتوحات حاصل کیں جب کہ نو میچز برابر کھیلے۔