اسلام آباد (نواز گوھر)پاکستان کے بیس بال کوچز نے کامیابی کے ساتھ بی ایف اے ،ایم ایل بی کوچ کلینک مکمل کرلیابیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے میجر لیگ بیس بال چائنا کے تعاون سے نین جِنگ چائنا میں بیس بال کوچ کلینک کا مئی 6 – 8 تک اہتمام کیا۔پاکستان کے دوکوچز عمیر امداد بھٹی اور ندیم سجاد شاہ نے کلینک میں حصہ لیا۔ سید فخر علی شاہ صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال نے بتایاکہ فیڈریشن نے دوکوچز کو اس کورس میں شرکت کے لئے بھجوایا جوکہ کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی ٹیموں کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر کسی کوچ نے اپنی ابتدائی عمر میں انٹر نیشنل لیول پر بیس بال کھیلی ہو تو بیس بال کی کوچنگ کے لئے ایک عمدہ چوائس ہوتا ہے۔
سید فخر شاہ نے کہا کہ اس کلینک کے انعقاد کا مقصد کوچز کی ٹیکنیکل معلومات میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کلینک سے کوچز کو ورلڈ بیس بال سافٹ بیس کنفیڈریشن کے مروجہ جدید قوانین کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور وہ ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی ہدایت کے مطابق کسی بھی ایونٹ کی رپورٹ تیار کرسکیں گے۔ ہمارے کوچز نے کامیابی کے ساتھ اپنا کلینک مکمل کرکے سرٹیفیکٹ حاصل کئے۔