آسٹریلیا کا انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان


سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے، اسٹیون اسمتھ کی جگہ ٹم پائنی کو ون ڈے کپتان مقرر کردیاہے جبکہ آئرون فنچ محدود اوورزکے میچوں میں کینگرودستے کی قیادت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیانے دورہ انگلینڈ کیلئے بال ٹمپرنگ اسکینڈل کے بعد کپتانی سے ہٹائے جانے والے اسٹیون اسمتھ کی جگہ ٹم پائنی کو ون ڈے کپتان مقرر کردیاہے جبکہ آئرون فنچ محدود اوورزکے میچوں میں کینگرودستے کی قیادت کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیانے وکٹ کیپر الیکس کیرے کو پروموٹ کرکے ٹوئنٹی20ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیاہے۔شان مارش اور ناتھن لیون کو بھی ون ڈے اسکواڈ میں واپس طلب کیا گیاہے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم جون میں انگلش سرزمین پر ون ڈے اور ٹوئنٹی20سیریز کھیلے گی۔کرکٹ آسٹریلیاکے سلیکشن چیئرمین ٹریورجوہنز نے واضح کیاہے کہ ٹم پائنی کو عبوری طورپر قیادت دی گئی اور آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے قیادت کا فیصلہ بعدمیں کیا جائے گا ۔ان کا اشارہ واضح کررہاہے کہ کرکٹ آسٹریلیا ورلڈکپ 2019 کیلئے ٹیم کی قیادت ممکنہ طورپر ٹم پائنی کو دینے کے حق میں نہیں ہے۔آسٹریلیا آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20میچ کھیلے گی ،اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ میں ٹم پائن(کپتان)، ایرن فنچ، ایشٹن ایجر، ایلیکس کیری، جوش ہیلزوڈ، تراوس ہیڈ، نیتھن لائن، گلین میکسویل، شان مارش، جے رچرڈسن، کین رچرڈ سن، ڈی آرکی شارٹ، بلی سٹینلیک، مارکس سٹوئنز اور اینڈریو ٹائی شامل ہیں۔ٹی 20سکواڈ میں ایرن فنچ (کپتان)، ایلیکس کیری، ایشٹن ایجر، تراوس ہیڈ، نک میڈنسن، گلین میکسویل، جے رچرڈسن، ڈی آرکی شارٹ، بلی سٹینلیک مارکس سٹوئنز، مچل سویپسن، اینڈریو ٹائی اور جیک وڈرمتھ شامل ہیں۔

تعارف: newseditor