اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کی تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، ریس میں شرکت کے لیے ملکی اور غیر ملکی سائیکلسٹ گلگت پہنچنا شروع ہوگئے۔پاکستان کو چین سے ملانے والی بین الاقوامی سڑک شاہراہ قراقرم پر اپنی نوعیت کی یہ پہلی سائیکل ریس ہے جو جمعہ 11 مئی کو چینی یادگار گلگت سے شروع ہو کر 13 مئی کو پاک چین سرحد خنجراب میں اختتام پذیر ہوگی۔سائیکل ریس کے حوالے سے شاہراہ قراقرم پر خصوصی ٹریفک اور سکیورٹی پلان تشکیل دے دیاگیا ،ْ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے نائب صدر ہارون اور ڈائیریکٹر سیاحت محمد اقبال نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ انٹرنیشنل سائیکل ریس میں امریکا، افغانستان، سوئیٹزرلینڈ ،ْ آسٹریلیا اور برطانیہ کے علاوہ پاکستان کے چاروں صوبوں کی مجموعی طور پر 12 ٹیموں کے 75 سائیکلسٹ شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جی بی کی صوبائی حکومت اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی ریس کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنا اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا