ممکن ہے کہ میں بی بی ایل کے وقت آرام کروں،جوش ہیزل ووڈ

دنیا کے نمبر ون آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بگ بیش لیگ کھیلنے کا تاحال فیصلہ نہ کرپائے۔جوش ہیزل ووڈ کا کہنا ہے کہ یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا کہ میں بی بی ایل کھیلوں گا یا نہیں، جب آپ مکمل تیار نہ ہوں تو خود کو پابند نہیں کرسکتے۔آسٹریلوی بولر کا کہنا تھا کہ ابھی بہت کرکٹ آ رہی ہے، بہت زیادہ ٹیسٹ میچزہیں اس لیے ممکن ہے کہ میں بی بی ایل کے وقت آرام کروں۔واضح رہے کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اس وقت ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے نمبر ون بولر ہیں۔

error: Content is protected !!