لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)10مئی2018ء۔صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ انٹر ڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ کے حوالے سے 11مئی کو دوپہر12بجے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں اہم پریس کانفرنس کریں گے اور میڈیا کو چیمپئن شپ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے، انٹر ڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ 12سے15مئی تک جمنازیم ہال میں منعقد ہورہی ہے جس میں خواتین سمیت پنجاب بھر کے باکسرز شرکت کررہے ہیں۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر ہونے والی انٹرڈویژن اوپن باکسنگ چیمپئین جس کا سلوگن ہے ’’کون بنے کا پنجاب کا باکسنگ چیمپئین ‘‘۔