عالمی کپ کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ہندوستانی ویزا جاری کرنے کے لیے بانی صدر سسجا کا آئی سی سی چیف کو خط۔

 

 

 

 

عالمی کپ کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ہندوستانی ویزا جاری کرنے کے لیے بانی صدر سسجا کا آئی سی سی چیف کو خط۔

اسلام آباد…..(نواز گوھر)

ساوتھ ایشین سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سسجا)کے بانی صدر اصغرعلی مبارک نے آئی سی سی چیف کو خط لکھا ہے جس میں پاکستانی سپورٹس جرنلسٹس کو فوری ویزہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے,

خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ ” میرا (اصغرعلی مبارک) کا کرکٹ ورلڈ کپ 1996 کی تاریخ کے حوالے سے گہرا تعلق ہے اصغرعلی نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ 1996 کے واقعے کا ایونٹ منانا چاہتے ہیں جو جنوبی افریقہ بمقابلہ دفاعی چمپیئن انگلینڈ میچ بھارت ممبی میں 21 اکتوبرکوشیڈول ہے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

انہوں نے لکھا کہ”کیونکہ مجھے 1996 ورلڈ کپ میں ایک ناخوشگوار واقعہ سےمتاثرہونا پڑا اورغیر معمولی شہرت ملی تھی”
ناخوشگوار واقعہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میچ کی پریس کانفرنس میں برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل اتھرٹن کی طرف سے نازیبا کلمات کہنے پر دنیا بھر میں زیربحث رہا تھا,

جس پر سپورٹس جرنلسٹ اصغرعلی مبارک نے پبلک آپالوجی کا مطالبہ کیا اور رواں سال دورہ پاکستان میں مائیکل اتھرٹن کی طرف سے معافی مانگے جانے کے بعد معاملہ ختم ہوا,

اصغر علی مبارک کاکہنا ہے کہ کرکٹ کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے پاکستان کرکٹ ٹیم اگر بھارت میں کھیل رہی ہے تو یہ پاکستان کے جرنلسٹس اور شائقین کرکٹ کا بنیادی حق ہے کہ بھارت میں جاکر کامن ویلتھ ملک کے شہری کی حثیت سے شریک ہوں.انہوں نے آئی سی سی اور بی سی سی آئی پی سی بی اور دیگر کرکٹ بورڈز کو اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ دھرایا اصغر علی مبارک نےکہا کہ اگر بھارت میں ورلڈ کپ کوریج کے لئے ویزہ جاری نہ کیا

تو آئندہ بھارت کی کوریج نہیں کی جائےگی, یاد رہےکہ پاکستان عالمی ایونٹ میں اپنا تیسرا اور ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ میزبان روایتی حریف بھارت کے خلاف 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کی گنجائش کے حامل نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پہلے 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول تھا لیکن بی سی سی آئی نے 15 اکتوبر کو ہونے والے اس اہم میچ کے حوالے سے سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا کیونکہ اس دن بھارت میں مذہبی تہوار کا آغاز ہوگا۔

 

بھارتی بورڈ کی درخواست پر اب میچ کو ایک دن پہلے منتقل کردیا گیا ہے اور دونوں روایتی حریفوں کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی تبدیلی کی وجہ سے دیگر میچوں کے شیڈول میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے جس میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا مقابلہ بھی شامل ہے۔

اسی طرح بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں شیڈول میچ کسی اور تاریخ پر منتقل کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ 12نومبر کو شہر اور اس خطے کا اہم ترین تہوار ’کلی پوجو‘ ہے۔ پولیس نے شہر میں مذہبی تہوار کے سبب سیکیورٹی کے خدشات سے آگاہ کیا تھا

جس کے بعد ایسوسی ایشن نے بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کو خط لکھ کر تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔
اب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!