لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کی پہلی سپر کبڈی لیگ کے فائنل میں گجرات واریئرز نے فیصل آباد شیر دلز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔لاہور میں کھیلے گئے پہلی پاکستان سُپر کبڈی لیگ کے فائنل میں گجرات واریئرز نے فیصل آباد شیر دلز کو 26 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے شکست دی۔گجرات وارئیئرز کے تحسین اللہ کو فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ فیصل آباد شیر دلز کے ناصر علی کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوار دیا گیا۔قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے سپر کبڈی لیگ کا فائنل دیکھا اور اپنی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔