تحریر: آغا محمد اجمل
پروفیسر ضیاء سبطین, ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن, گورنمنٹ کامرس کالج لاہور اور پاکستان فٹ بال جونیئر ٹیم کے سابقہ کپتان. آپ نے ایشیا کوک کپ 1991 منعقدہ تھائی لینڈ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے کپتانی کا اعزاز حاصل کیا اس ٹورنامنٹ میں آپ کی کپتانی میں پاکستان جونیئر ٹیم نے کوریا کی ٹیم کے ساتھ میچ 1-1 سے ڈرا کھیلا اور بہترین پرفارمنس دی. اسکے علاوہ بنگلہ دیش کا بھی ٹور کیا. آپ فٹ بال میں انٹر نیشنل پلیئر کے علاوہ نیشنل اتھلیٹ بھی رھ چکے ہیں. آپ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے لانگ جمپ کے ریکارڈ ہولڈر ہیں اس کی بنیاد پر جی سی یونیورسٹی رول آف آنر کا اعزاز حاصل کیا . آپ نے اتھلیٹکس میں سکول, کالج , ڈسٹرکٹ, ڈویزن, صوبہ پنجاب, یونیورسٹی اور واپڈا کے کلرز حاصل کیئے. آپ تنویر الحسنین سیف گیمز گولڈ میڈلسٹ اور نیشنل ہاکی ٹیم کے کپتان محمد ثقلین کے بھائی ہیں. آپ نے فٹ بال مولوی محمد نعیم مرحوم سے سیکھا اور ان کے پسندیدہ کھلاڑیوں میں شمار تھا. 13-مئی کو لاہور ویٹرنز الیون کی طرف سے ضیاء سبطین, مولوی محمد نعیم مرحوم بینیفٹ میچ میں حصہ لیں گے.