پاکستان امریکا میں مجوزہ 3 ملکی کرکٹ سیریز سے دستبردار

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان امریکا میں مجوزہ سہ فریقی سیریز سے دستبردار ہوگیا جس کے بعد مجوزہ سیریز میں پاکستان کی شمولیت کا کوئی امکان نہیں۔ ذرائع کے مطابق رواں سال اگست میں پاکستان، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان امریکا میں سہ فریقی سیریز شیڈول تھی تاہم پاکستانی ٹیم کی مصروفیات کے باعث قومی ٹیم کی شمولیت کا امکان نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے باعث پاکستانی ٹیم کی مصروفیات بڑھ گئی ہیں اس لیے امریکا میں مجوزہ سیریز اب آئندہ سال ہونے کا امکان ہے۔

تعارف: newseditor