کرائسٹ چرچ ٹیسٹ،سری لنکا پہلی اننگز میں 178پر ڈھیر،کیویز کے چار وکٹوں پر 88رنز


کرائسٹ چرچ (سپورٹس لنک رپورٹ ) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنالئے اور اس کو کیویز اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 90 رنز کی ضرورت تھی، اس سے قبل سری لنکن بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت کیویز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 178 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔ٹیل میں ٹم سائوتھی 68 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، وکٹ کیپر بلے باز بی جے واٹلنگ 46 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی سری لنکن بائولرز کا جم کر سامنا نہ کرسکا، سری لنکا کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرنگا لکمل نے 5 کمارا نے 3 جبکہ پریرا نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سری لنکن بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث 7 کیویز کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔آئی لینڈرز نے پہلے روز میچ ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 ربز بنالئے تھے۔ کیویز کی طرف سے ٹم سائوتھی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میچ کا پہلا روز بائولرز کے نام رہا اور 14 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ آئی لینڈرز کو کیویز اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 90 رنز درکار تھے۔ انجیلو میتھیوز 27 اور روشن سلوا 15 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ بدھ کو کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان چندیمل نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا جب اس کے پہلے 6 کھلاڑی 64 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔راوال پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 6 رنز بناکر لکمل کی گیند پر چندیمل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، لیتھم 10 رنز بناکر لکمل کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے،کپتان کین ولیمسن بھی کائی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور وہ 2 رنز بناکر لکمل کی گیند پر ڈکویلا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، نیکولز کیویز ٹیم کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو ایک رن بناکر لکمل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔روز ٹیلر کیویز ٹیم کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بدقسمتی سے 27 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے۔ گرینڈ ہوم چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 1 رن بناکر کمارا کی گیند پر چمیرا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، اس کے بعد ٹم سائوتھی اور واٹلنگ کے درمیان ساتویں وکٹ پر 108 قیمتی رنز بنے تاہم اس موقع پر ٹم سائوتھی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 68 رنز بناکر پریرا کی گیند پر گناتھیلاکا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، واگنر کیویز کے آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو صفر پر پریرا کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، واٹلنگ 46 رنز بنانے کے بعد کمارا کی گیند پر پریرا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، پٹیل آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بناکر کمارا کی گیند پر لکمل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ٹرینٹ بولٹ 1 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ کیویز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 178 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ آئی لینڈرز کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرنگا لکمل نے 5 لاہیرو کمارا نے 3 جبکہ دلروان پریرا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی طرح مہمان ٹیم سری لنکا کا بھی آغاز مایوس کن تھا اور اسکے بھی پہلے تین کھلاڑی 51 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔کرونارتنے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 7 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر کین ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، کپتان چندیمل بھی کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 6 رنز بنانے کے بعد ٹم سائوتھی کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، اوپننگ بلے باز گناتھلیکا 8 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر راوال کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔کوسال مینڈس سری لنکا کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 15 رنز بناکر گرینڈہوم کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے کیویز اننگز کے سکور 178 رنز کے جواب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنالئے تھے اور اس کو کیویز اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 90 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اس کی 6 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ انجیلو میتھیوز 27 اور روشن سلوا 15 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم سائوتھی نے 3 اور گرینڈ ہوم نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

error: Content is protected !!