آئرلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ڈبلن (سپورٹس لنک رپورٹ)آئرلینڈ نے تاریخی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان تاریخی ٹیسٹ کے پہلا روز بارش کی نذر ہوگیا اور ٹاس بھی نہیں ہوسکا تھا۔تاریخی ٹیسٹ کے دوسرے روز آئرلینڈ نےپاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ اس موقع پر آئرلینڈ کے کپتان پورٹر فیلڈ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے آج بہت بڑا دن ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہنا تھا کہ تایخی ٹیسٹ کا حصہ بننا ہمارے لئے فخر کی بات ہے اور پاکستان ٹیم پانچ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

تعارف: newseditor