ایشین جونیئرز سکواش چیمپئن شپ،پاکستان تمام کیٹیگریز کے فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے سکواش کے جونیئر کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چنائی بھارت میں کھیلی جانے والی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے انفرادی مقابلوں کی تمام کیٹیگریز کے فائنلز میں جگہ بنا لی۔چار پاکستانی کھلاڑی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی مختلف کیٹیگریز کے فائنلز میں پہنچ گئے۔ انڈر 13کیٹیگری میں انس علی نے اپنے حریف کو سیمی فائنل میں اپ سٹ کیا جبکہ انڈر 15 کے سیمی فائنل میں حمزہ خان نے بہترین انداز میں فتح حاصل کی۔انڈر 17 میں حارث قاسم نے ملایئشین کھلاڑی کو سیمی فائنل میں مات دی اور عباس زیب نے بھی انڈر 19کیٹیگری میں ملایئشین ھریف کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔ ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے انفرادی مقابلوں کی تمام کیٹیگریز کے فائنلز کل بھارت کے شہر چنائی میں کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!