امریکی میجر فٹبال لیگ،رونی معاہدے پر رضا مند

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) انگلش ٹیم کے معروف فٹ بالر وین رونی نے امریکی میجر فٹ بال لیگ میں ڈی سی یونائیٹڈ کی نمائندگی کیلئے بنیادی معاہدے پر رضا مندی ظاہر کردی۔ تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ انہیں نئے کلب میں کھیلنے کے عوض سترہ ملین ڈالرز ملیں گے جس کیلئے انہیں بچپن کے کلب ایورٹن کو چھوڑنا پڑے گا جس کو انہوں نے صرف بارہ ماہ قبل دوبارہ جوائن کیا تھا۔ اگرچہ ایم ایل ایس میں کھلاڑیوں کی ٹرانسفر ونڈو جولائی سے قبل نہیں کھل سکتی تاہم وین رونی کو سیزن دوہزار بیس تک کے معاہدے کی پیشکش کردی گئی ہے ۔

تعارف: newseditor