لیور پول (سپورٹس لنک رپورٹ) لیور پول لیڈیز فٹ بال ٹیم کی مڈفیلڈر ایشلے ہڈسن ٹریننگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر ایک سال کیلئے مقابلوں سے دور ہوگئیں۔ انہیں رواں سیزن میں 20میچز کھیلنے کا موقع ملا تاہم و ہ بحالی صحت کے باعث آئندہ سیزن کے آغاز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گی۔لیڈیز ٹیم منیجر سکاٹ راجرز کا کہناہے کہ ایشلے ہڈسن ہماری بہترین پلیئر ہے ،اس کاانجری کے باعث ٹیم سے باہر ہونا نقصان دہ ہے ، ہم اس کی انجری سے جلد نجات کیلئے دعاگو ہیں اورخواہش رکھتے ہیں کہ وہ جلد ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلے ۔