پاکستان کی کم عمر شہزادی نے قومی پرچم سربلند کردیا

پاکستان کی کم عمر عنایہ ڈار نے ابوظبی میں انٹرنیشنل جوجٹسو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا۔پاکستان کی کم عمر جوجٹسو پلیئر عنایہ نوید ڈار نے انٹرنیشنل جوجٹسو مقابلوں میں انڈر 28 ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ابوظہبی میں ہونے والے جوجٹسو مقابلوں میں پاکستان کی 7 سالہ عنایہ ڈار نے اپنے پہلے مقابلے میں روس کی پلیئر لطیفہ کو شکست دی اور دوسرے مقابلے میں یو اے ای کی شمسہ کو ہرایا۔ عنایہ ڈار کو پاکستان کی کم عمر ایم ایم فائٹر ہونیکا اعزاز بھی حاصل ہے،عنایہ ڈار ہارس رائیڈنگ بھی کرتی ہیں۔

error: Content is protected !!