ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ) اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ 2018 میں پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔۔روس کے شہر ماسکو میں ہونے والے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے تاجکستان کو شکست سے کر دوسری مرتبہ اس ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلنے اعزاز حاصل کرلیا۔ننھے شاہین (آج) پیر کو اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کا مقابلہ کریں گے۔خیال رہے کہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد 2010 سے کیا جارہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک میں میگا ایونٹ سے پہلے کھیلا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں اسٹریٹ چلڈرن کی حفاظت اور حقوق سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔واضح رہے کہ 2014 میں برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے منعقدہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ 2010 میں ہونے والے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔