ڈبلن( سپورٹس لنک رپورٹ) فاسٹ باولر آئر لینڈ کی دوسری اننگز میں اپنے چوتھے اوور کی دو گیندیں مکمل کرنے کے بعد تکلیف میں نظر آئے اور اوور مکمل کیے بغیر گراونڈ سے باہر چلے گئے۔قومی ٹیم کے باولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ محمد عامر گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہے اور اس وقت ان کا علاج جاری ہے جب کہ صبح بھی ان کے گھٹنے کی برف سے ٹکور کی جائے گی اور امید ہے کہ وہ باؤلنگ کے قابل ہوجائیں گے۔محمدعامر دوسری اننگ میں صرف تین اوورز کے بعدمیدان سے باہرچلے گئے اورمتبادل فیلڈرحسن علی کوگراؤنڈ میں آنا پڑا۔فاسٹ بولرتقریباً نصف گھنٹے بعد میدان میں واپس آئے۔لیکن اپنا چوتھا اوورمکمل نہ کراسکے۔وہ دوسری گیند کے بعدتکلیف میں دکھائی دیے۔کپتان سرفراز احمد نےوکٹوں کے پیچھے آکران سےبات کی۔ جس کے بعد عامرامپائر سے اپنا ہیٹ اور سویٹر لے کر فیلڈنگ پوزیشن پر چلے گئے۔اوور شاداب خان نے مکمل کیا۔