شاہین آفریدی کے زخمی ہونے سے ہمیں بڑا نقصان ہوا، بابر اعظم

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیل کر فائنل جیتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں پاکستانی شائقین کا جوش و جذبہ دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے سارا شائقین ہمیں سپورٹ کرنے کیلئے آئے ہیں، میں تمام شائقین کرکٹ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی، میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہم نے 20 رنز کم بنائے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور میں ہمیشہ کھلاڑیوں سے یہی کہتا ہوں کہ بغیر دبائو کے اپنا نیچرل گیم کھیلیں ، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی انجری کا ہمیں بہت بڑا نقصان ہوا ہے مگر یہ سب باتیں کھیل کا حصہ ہیں میں ایک مرتبہ پھر انگلش ٹیم کے کپتان اور ان کے شائقین کو شاندار جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

error: Content is protected !!