31ویں آغاخان جیم خانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا یکم رمضان المبارک سے آغاز

کراچی۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) آغا خان جیم خانہ رمضان کرکٹ ٹورنمنٹ کا 31واں اہڈیشن یکم رمضان سے شروع ھورہا ھے جسکا اعلان آغاخان جیمخانہ کے کانفرِنسل ہال میں ڈراز کے اجرا  ٕ کے موقع پر کیا گیا۔رمضان المبارک کے سب سے قدیم ایونیٹ میں کراچی کے 10 جبکہ لاہور اور فیصل آباد کی ایک ایک ٹیم شرکت کریگی۔ دفاعی چیمپٸین ڈالر ایسٹ کو گروپ ”اے“ میں رکھا گیا ھے۔آغا جیم خانہ کے صدر مکھی عبدالسلطان خیمانی جو ٹورنامنٹ کمیٹی کے بھی چٸیرمین ہیں ڈراز کی تقریب کی سربراہی کی۔ سیکریٹری اے کے جی  عبدا لخالق پسنانی ، سنٸیر ممبر فاٸینانس الاؤنس امین تریانی، کرکٹ کنوینٸر میر افضل بیگ، ٹیسٹ امپاٸیر ریاض الدین ، ممبر آرگناٸزینگ کمیٹی حامدعلی خان، عرفان سورانی، ٹیسٹ اسکورر سید عمران علی، میڈیا مینجر محمد نظامو دیگر بھی موجد تھے۔ ڈراز کا اجرا  ٕ ٹیموں کے نماٸیندگان کی موجودگی میں کیاگیا ۔ گروپ ”اے“ میں ڈالر ایسٹ، ایکمی ٹیکنالوجی انجرٸیرنگ ، جعفر برادرز ، ذی اسٹیس ۔ گروپ ”بی“ میں سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی، ٹپال سی سی، عمر سی سی، شمیل سی سی،گروپ ”سی“ آغا خان جیم خانہ، آغا اسٹیل، قاسمی سی سی، سونی اسوسی ایٹس مشتمل ھے۔

تعارف: newseditor